پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات بڑی کمی کا امکان

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ   پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی  اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بات واضح  رہے کہ ملک میں  مہینے کی یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے یا کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے۔

Watch Live Public News