گورنر ہاؤس کراچی میں طویل آتش بازی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

گورنر ہاؤس کراچی میں طویل آتش بازی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
کیپشن: گورنر ہاؤس کراچی میں طویل آتش بازی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

ویب ڈیسک: کراچی گورنر ہاوس سندھ میں تاریخ ساز آتش بازی، ایک گھنٹہ 10 منٹ تک آتشبازی کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے گورنر ہاوس میں موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب نے مل کر جشن آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنایا، آج نریندر مودی کو بتادیا کہ ہم کتنا بارود رکھ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمہارے صرف 5 طیارے نہیں گرائے بلکہ تم کو دنیا بھر میں رسوا کیا ہے۔ آئندہ پاکستانی قوم سے پنگا نہیں لینا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بھارت والوں تم نے ایسی قوم کو چھیڑا ہے جو اتنا جشن منا رہی ہے۔ اگلی مرتبہ چھیڑا تو پورا مہینہ جیت کر جشن منائیں گے۔ پاک فوج اور شہیدوں کو بہادری پر سلام پیش کرتا ہوں۔

گورنر ہاوس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں گلوکار علی ظفر اور کیفی خلیل سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Watch Live Public News