فیصل آباد: بجلی چوری میں ملوث سارے گاؤں کی بجلی کٹ گئی

فیصل آباد: بجلی چوری میں ملوث سارے گاؤں کی بجلی کٹ گئی
کیپشن: فیصل آباد: بجلی چوری میں ملوث سارے گاؤں کی بجلی کٹ گئی

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں فیسکو حکام نے پورے گاؤں کا بجلی کنکشن منقطع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر فیسکو نے پورے گاؤں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے ۔ فیسکو حکام کے مطابق 431 گ ب میں صارفین ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے تھے۔فیسکو نے مین سپلائی لائن سے گاؤں کو جانے والی بجلی کی سپلائی کاٹ دی۔
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ  پورے گاؤں پر بجلی چوری کے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ایک کروڑ روپے کے بل واجب الادا ہیں۔بجلی بلوں کی عدم ادائیگی تک پورے گاؤں کے بجلی کنکشن منقطع رہیں گے۔

Watch Live Public News