یوم آزادی ،شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش

یوم آزادی ،شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش
کیپشن: یوم آزادی ،شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام الناس  کے لئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے  قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے  شہریوں کیلئے کھول دیا جا ئیگا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران  استعمال  کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان  شامل ہیں۔نمائش میں  توپوں ،راکٹ لانچر وہیکلز ، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں۔معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ   کا مظاہرہ بھی ہوگا ۔شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مختلف سٹالز، ثقافتی پروگرامز اور  فوجی بینڈز  بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کی جذبہ حب الوطنی ابھاریں گے۔ دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مقصد ملک کے ہر شہری کو تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Watch Live Public News