ٹرمپ کے 'گولڈن ڈوم' دفاعی منصوبے میں خلائی میزائل، لیزر شامل ہیں: رپورٹ

ٹرمپ کے 'گولڈن ڈوم' دفاعی منصوبے میں خلائی میزائل، لیزر شامل ہیں: رپورٹ
کیپشن: ٹرمپ کے 'گولڈن ڈوم' دفاعی منصوبے میں خلائی میزائل، لیزر شامل ہیں: رپورٹ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے 175 ارب ڈالر مالیت کے "گولڈن ڈوم" میزائل دفاعی نظام کے منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق "گو فاسٹ، تھنک بِگ!" کے عنوان سے تیار کردہ سلائیڈز گزشتہ ہفتے الاباما کے شہر ہنٹسویل میں 3 ہزار دفاعی ٹھیکیداروں کو پیش کی گئیں۔ منصوبے میں تین تہوں پر مشتمل میزائل انٹرسپٹرز، ریڈار سسٹم، لیزرز اور خلا سے دفاعی نظام شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ پہلے بھی خلا میں میزائل روکنے کیلئے انٹرسپٹرز اور ری انٹری وہکل بنا چکا ہے، لیکن وہکل کبھی نہیں بنی جو دوبارہ فضا میں داخل ہو کر دشمن میزائل کو نشانہ بنا سکے۔

ٹرمپ کے مطابق گولڈن ڈوم پر 175 ارب ڈالر لاگت آسکتی ہے۔ کانگریس پہلے ہی جولائی میں منظور شدہ ٹیکس اور اخراجات کے بل میں اس کے لیے 25 ارب ڈالر مختص کر چکی ہے، جبکہ 2026 کے صدارتی بجٹ میں مزید 45.3 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق بجٹ میں بڑی رقم رکھی گئی ہے، لیکن حتمی لاگت کا تعین ابھی نہیں ہوا۔

منصوبے کے نقشے میں وسط مغرب میں لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ نئے بڑے میزائل فیلڈ کا امکان دکھایا گیا، جو موجودہ کیلیفورنیا اور الاسکا کے دو میزائل فیلڈز کے علاوہ ہوگا۔ لاک ہیڈ مارٹن کے مطابق گولڈن ڈوم ایسا دفاعی نظام ہے جو امریکہ کو فضائی خطرات، ہائپرسونک میزائلز اور ڈرون حملوں سے غیر معمولی رفتار اور درستگی کے ساتھ محفوظ رکھے گا۔

Watch Live Public News