بجلی کے نرخ کم ہونے کو تیار،وزیرخزانہ کا بڑا اعلان

بجلی کے نرخ کم ہونے کو تیار،وزیرخزانہ کا بڑا اعلان
کیپشن: بجلی کے نرخ کم ہونے کو تیار،وزیرخزانہ کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے قائم ٹاسک فورس فعال طور پر کام کر رہی ہے اور جلد عوام کو بجلی سستی ملے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوتی جائے گی، معیشت میں بہتری آتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا، جبکہ اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔ ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی نگرانی وزیر اعظم براہِ راست کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام میں شامل کیا گیا ہے، اور دستیاب مالیاتی اسپیس کے تحت تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہی واحد راستہ ہے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے اور جلد ایک تیسری عالمی ریٹنگ ایجنسی بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جو مستقبل میں ایکسپورٹ میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

Watch Live Public News