ویب ڈیسک: پاک-بھارت حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کا موقف دنیا بھر میں موثر انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک-بھارت جنگ کے دوران دنیا بھر میں مودی کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے اور سچائی سامنے لانے کی وجہ سے پاک فوج نے وفاقی وزیر اطلاعات اور پریس انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کو ستارہ امتیار کیلئے نامزد کیا ہے۔ دونوں شخصیات نے جنگی حالات میں پاکستان کا موقف شاندار طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا۔
خیال رہے کہ حکومتی سطح پر عطا اللہ تارڑ اور مبشر حسن نے عالمی میڈیا کو پل پل آگاہ کیا اور میڈیا نمائندوں کو اُن جگہ کا دورہ کروایا جہاں بھارت نے حملہ کیا تھا۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے جھوٹ کو ثبوت کے ساتھ بے نقاب کیا۔
واضح رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا اعلیٰ ترین سول اور ملٹری اعزاز ہے۔ جو ہر سال 23 مارچ کو ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے قومی سطح پر نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔