ویب ڈیسک: لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہو گیا۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے ہوا۔ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور بلال یاسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات 15 اگست تک جاری رہیں گی۔حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا خراج عقیدت:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عرس داتاگنج بخشؒؒ اور چہلم امام حسین ؓپرامن وامان یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے حضرت اما م حسینؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عرس داتا گنج بخش پر آنے والے زائرین کی سیکورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عرس حضرت داتا گنج بخش پر آنے والے زائرین کے لئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زائرین کے لئے لنگر اور سبیل کے انتظامات میں مزید آسانیاں لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
داتا دربار کے اردگرد سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عرس داتا گنج بخشؒ پر تشریف لانے والے زائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں، انہیں تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ زائرین کا تحفظ ترجیحات میں اولین ہے۔