ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا یومِ آزادی پر گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان۔
ایس ایس جی سی حکام کے مطابق 13 اور 14 اگست کی رات کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ ملک میں 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رات بارہ بجے تک گیس بلا تعطل دستیاب رہے گی۔
خیال رہے کہ عام دنوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی سپلائی روزانہ رات 10 بجے روک دی جاتی ہے اور اگلی صبح 6 بجے گیس بحال کی جاتی ہے۔