سینیٹر مشال یوسفزئی کےسینیٹ میں ’عمران خان‘ زندہ باد کے نعرے

سینیٹر مشال یوسفزئی کےسینیٹ میں ’عمران خان‘ زندہ باد کے نعرے

ویب ڈیسک: سینیٹر مشال یوسفزئی نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھا لیا، حلف چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لیا، سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں حلف اٹھانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سینیٹر مشال یوسفزئی نے حلف لینے کے بعد رول آف ممبرز پر دستخط کئے، مشال یوسفزئی نے سینیٹر بننے کے بعد عمران خان اور قیدی 804 کے نعرے لگائے،’ نہ وہ باغی، نہ غدار، قیدی نمبر 804، عمران خان زندہ باد! پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سینٹ اجلاس میں حلف اٹھایاتھا۔ 

سینیٹر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شکر گزار ہیں، سینیٹر منتخب ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کے بقول 5 ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی. وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپورٹ کیا اور ووٹ بھی دیا۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی.انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکارتھے۔
 

Watch Live Public News