ویب ڈیسک:انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لئے پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ 15 اگست کو ہو گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ کی صدارت کریں گے، میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 425 سے زائد سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
رواں سال کے دوران 284 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،گذشتہ اڑھائی سال کے دوران 1862 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔
رواں سال تمام رینکس پر 30 ہزار سے زائد ترقیوں کا ہدف حاصل کر لیں گے۔