پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک کارروائیوں کی تیاری کا حکم

پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک کارروائیوں کی تیاری کا حکم
کیپشن: پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک کارروائیوں کی تیاری کا حکم

ویب ڈیسک: ایران کے نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسدارانِ انقلاب کو اپنی عسکری صلاحیتیں اس حد تک بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایران کی سرحدوں سے باہر دشمن کی سرزمین تک جارحانہ کارروائیاں کی جاسکیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا ہے کہ پاسداران کو اپنی صلاحیتوں میں اس قدر اضافہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ جنگ کو ضرورت پڑنے پر دشمن کے علاقے تک لے جایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے، تاہم ان کے بقول دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کو ایسی صلاحیت حاصل ہونی چاہیے جس کے ذریعے وہ ضرورت کے وقت جنگ کو دشمن کے علاقے تک لے جاسکے۔ ان کے مطابق جارحانہ فوجی ڈاکٹرائن کا بنیادی تقاضا بھی یہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ صلاحیت حاصل کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے عملی طور پر استعمال کیا جاسکے۔

Watch Live Public News