ملتان میں "قوم کی حیات" کانفرنس کا کامیاب انعقاد، شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش 

ملتان میں
کیپشن: ملتان میں "قوم کی حیات" کانفرنس کا کامیاب انعقاد، شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش 

ویب ڈیسک: ملتان میں پاکستان کسان اتحاد اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام " قوم کی حیات" شہدا کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ملتان، کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر، شہدا کے ورثا اورسول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پاک فوج، پولیس اور دورانِ فرائض شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شہدا کے ورثا میں خراجِ عقیدت کے طور پر یادگاری سووینئر بھی تقسیم کیے گئے۔   کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے کہا کہ ہمیں دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ آج تجدیدِ عہد کا دن ہے، پولیس اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف مسلسل لڑ رہی ہیں۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ ہمیں اتحاد کے ساتھ ملتان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے جبکہ مرکزی صدر کسان اتحادخالد محمود کھوکھر نے کہا کہ شہدا کے ورثا کو سلام، ہم ان کا قرض کبھی ادا نہیں کر سکتے۔ 

تقریب میں شہدا کے اہلِ خانہ نے اپنے عزیزوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان سے وابستہ یادیں، جذبات اور احساسات بھی شیئر کیے۔ شرکا نے وطنِ عزیز کی سلامتی، امن، اتحاد اور ترقی  کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے  اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News