عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ 2026 میں عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کی پیش گوئی کو قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 29 سینٹ، یعنی 1.5 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 87 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.6 فیصد کم ہوکر 81 ڈالر 97 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی طلب متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے نتیجے میں تیل کی رسد میں ممکنہ رکاوٹیں قیمتوں میں مزید کمی کی راہ محدود کررہی ہیں۔

Watch Live Public News