مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
کیپشن: مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم بولر بن گئے۔

ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مچل اسٹارک نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اسٹارک نے بنگلادیشی اوپنر شادمان اسلام کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 434ویں وکٹ حاصل کی، جبکہ رنگانا ہیراتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین لیفٹ آرم ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News