اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بھی قبل از وقت انتخابات کے آپشن سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بڑے حکومتی اتحادیوں کا دباؤ کام کرگیا، مسلم لیگ ن بھی قبل از وقت انتخابات کے آپشن سے پیچھے ہٹ گئی۔ جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر واضح کردیا تھا کہ وہ قبل از وقت انتخابات پر راضی نہیں ہونگے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،ایاز صادق اور سعد رفیق بھی قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر عارف علوی اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کے دوران قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ، عارف علوی نے یہاں تک پیشکش کی تھی یہ حکومت بجٹ پیش کرلے اور جولائی کی کوئی تاریخ دے دے۔ عارف علوی عمران خان کی اس معاملے پر فیس سیونگ چاہتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے پارٹی قائد نواز شریف اور اتحادیوں کو مطالبے بارے آگاہ کیا تو انہوں نے انکار کردیا ۔حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات آگے تو جاسکتے ہیں قبل از وقت نہیں ہوسکتے ۔