ڈی آئی خان: نگران وزیر اعظم کا کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ،بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

ڈی آئی خان: نگران وزیر اعظم کا کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ،بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جسکے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنی وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دھشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اسکو ہر شکل و روپ میں شکستِ فاش دے گی۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دے گی۔ وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حیسن شاہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔