ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش حملے کے پیچھے کارفرما دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی

ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش حملے کے پیچھے کارفرما دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی
کیپشن: ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش حملے کے پیچھے کارفرما دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی

ویب ڈیسک: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے کارفرما دہشت گرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی ہے، تفتیشی حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔

سینیئر تفتیشی حکام کے مطابق، حملہ آور کالعدم دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے پشاور میں چند دن قیام کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے شہر کے مختلف راستوں، اہم مقامات اور سیکیورٹی نقطہ نظر سے تفصیلی معلومات حاصل کیں، جبکہ خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں بھی مکمل سہولت کاری فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، حکام نے مزید بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے حوالے سے اب تک 150 سے زائد افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔ اس تفتیش کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورک کے دیگر روابط کی شناخت کرنا اور آئندہ ممکنہ حملوں کو روکنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے اس خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے، جبکہ خودکش بمبار سمیت 3 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

Watch Live Public News