فیلڈ مارشل کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کادورہ، فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار،تیاریوں کو سراہا

فیلڈ مارشل کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کادورہ، فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار،تیاریوں کو سراہا
کیپشن: فیلڈ مارشل کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا اہم دورہ

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، دورے کے دوران فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر سہولت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور تیاریوں کو سراہا۔

سید عاصم منیر  نے جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، تیز فیصلہ سازی، درستگی اور صورتحال سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا اور مشن پر مرکوز تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی داخلی و خارجی چیلنجز، ہائبرڈ خطرات اور انتہاپسند نظریات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

گوجرانوالہ پہنچنے پر اُن کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

Watch Live Public News