سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,299 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ، فی دس گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جس کے تحت فی تولہ چاندی 220 روپے کم ہو کر 6,464 روپے کی سطح پر آ گئی۔ فی دس گرام چاندی کی قیمت 189 روپے کی کمی سے 5,541 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News