پی ایس ایل ایڈیشن 11، دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کی تاریخ میں توسیع

پی ایس ایل ایڈیشن 11، دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کی تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب یہ نیلامی 22 دسمبر 2025 کو منعقد کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے پیش نظر بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کردیا گیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال ایک ارب 30 کروڑ کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان تو سامنے نہیں آیا، تاہم نئی قیمتیں زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام مالی معاملات پاکستانی روپے میں منتقل کردیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لندن میں ایک شاندار روڈ شو کا انعقاد کیا گیا تا کہ دو نئی فرنچائزز اور ملتان سلطانز کے لیے سرمایہ کار تلاش کیے جا سکیں۔

پی سی بی کی جانب سے 6 شہروں راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، مظفرآباد اور گلگت کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جن میں سے 2 شہر منتخب کیے جائیں گے تاکہ PSL کی ٹیموں کی تعداد 8 تک پہنچ جائے۔

 
 
 

Watch Live Public News