ویب ڈیسک: لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند ہے، ترجمان موٹروے کا کہنا تھا موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔
روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں, دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں,ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں.
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔