ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کی آمد،وزارت اطلاعات نےنغمہ جاری کردیا

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کی آمد،وزارت اطلاعات نےنغمہ جاری کردیا
کیپشن: ترک صدررجب طیب اردوان کی آمد،وزارت اطلاعات نےنغمہ جاری کردیا

ویب ڈیسک: وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کر دیا۔

ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔

وزارت اطلاعات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کا عکاس ہے۔

نغمے کی دھن اور بول انتہائی دلکش اور جذباتی ہیں جو سننے والوں کو ایک خاص احساس سے سرشار کر دیتے ہیں۔

یہ نغمہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Watch Live Public News