واٹرایمرجنسی،گھروں میں گاڑی دھونے،گرین بیلٹ،لان، باغات میں چھڑکاؤ پر پابندی

واٹرایمرجنسی،گھروں میں گاڑی دھونے،گرین بیلٹ،لان، باغات میں چھڑکاؤ پر پابندی
کیپشن: واٹرایمرجنسی،گھروں میں گاڑی دھونے،گرین بیلٹ،لان، باغات میں چھڑکاؤ پر پابندی

ویب ڈیسک:پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، محکمہ ماحولیات پنجاب کیجانب سے پنجاب میں اہم احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی / غیر منظور شدہ کار واش / سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کا حکم دیا گیا ہے۔تمام کار واش اسٹیشنوں پر 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور کار واش ایریا سیل ہوگا۔ گاڑیوں کی آئل واشنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔گھروں میں کار دھونے اور ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی۔ خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

لان، باغات، گالف کورسز اور گرین بیلٹس میں زیادہ پانی کے بہاؤ پر پابندی ہوگی۔تعمیراتی کاموں میں زیر زمین پانی کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔صرف سطحی یا ری سائیکل شدہ پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  کے تحریری فیصلے میں  پنجاب میں پانی کی بچت، باکفایت استعمال، قحط سالی، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں گزشتہ گیارہ ماہ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپ دیں، فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے پانی کے ضیاع کو روکنے اور باکفایت استعمال کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے،پانی ضائع کرکے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار جرمانہ ہوگا،' ری سائیکلنگ' پلانٹ کے بغیر پٹرول پمپوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

  عدالت نے تحریری حکم کہا کہ پانی کی بچت اور باکفایت استعمال کے لئے قانون بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے،مقامی حکومتیں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں،مستقبل میں گھروں اور تجارتی مراکز کی تعمیر کے وقت ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا،ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحولیاتی بہتری کے مختلف اقدامات بھی عدالت کے سامنے پیش کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News