سینئرسیاستدان زعیم قادری انتقال کرگئے

سینئرسیاستدان زعیم قادری انتقال کرگئے
کیپشن: سینئرسیاستدان زعیم قادری انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کے مطابق سابق ایم پی اے زعیم قادری کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، زعیم قادری ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

زعیم قادری مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعداز نماز مغرب ادا کی جائیگی۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

Watch Live Public News