گلگت اسکاؤٹس کے17ویں بیچ کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

گلگت اسکاؤٹس کے17ویں بیچ کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
کیپشن: گلگت اسکاؤٹس کے17ویں بیچ کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 17 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں کل 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔

 تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) تھے جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس جی بی کے بہادر محافظ ہیں جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔

 تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے   جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Watch Live Public News