ماہ رمضان سےقبل ملک کے جنوبی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی

ماہ رمضان سےقبل ملک کے جنوبی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی
کیپشن: ماہ رمضان سےقبل ملک کے جنوبی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: رمضان المبارک سے قبل ملک کے جنوبی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 16 سے 18 فروری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ تاہم بارش کی شدت اور اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں حتمی پیش گوئی آئندہ چند روز میں کی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کی صبح ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں موسم صاف اور دھوپ تیز رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News