ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوےکی آسٹریلیا کواپ سیٹ شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوےکی آسٹریلیا کواپ سیٹ شکست
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوےکی آسٹریلیا کواپ سیٹ شکست

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جہاں ایک دلچسپ مقابلے میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 146 اسکور پر آل آؤٹ کردیا۔ زمبابوے نے سنسنی خیز میچ 23 رنز سے باآسانی اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے، مارومانی 35، رائن برل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 64 اور کپتان سکندر رضا 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ سٹیو سمتھ ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں، وہ دو دن قبل تک تو گولف کھیل رہے تھے، آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے بری نہیں ہے، وقت کے ساتھ سلو ہوجائے گی، ہم ایک اضافی سپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے، 2007 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں وننگ شاٹ کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاط کے باعث آج آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News