سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کی کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کی کمی

ویب ڈیسک: مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں دونوں قیمتی دھاتیں سستی ہو گئیں۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 8,600 روپے کی کمی کے بعد 519,962 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 7,373 روپے کی کمی کے بعد 445,783 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی 501 روپے کم ہو کر 8,324 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی 430 روپے کی کمی کے بعد 7,136 روپے کی ہوگئی۔۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4,972 ڈالر ہو گیا۔عالمی بازار میں فی اونس چاندی 5.1 ڈالر کی کمی کے بعد 78.50 ڈالر ہو گئی۔

Watch Live Public News