گورنر کا آج رات وزیراعلی کی سمری پر دستخط کیے جانے کا امکان ، ذرائع

گورنر کا آج رات وزیراعلی کی سمری پر دستخط کیے جانے کا امکان ، ذرائع
لاہور: ذرائع گورنر ہاوس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے آج رات وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی سمری پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے آج رات وزیراعلی پنجاب کی سمری پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا تھا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی تھی۔اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی،گورنراسمبلی تحلیل نہیں کرتےتو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔