انہیں اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا تھا جب کہ وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات بھی اپنے نام کر چکی ہیں ۔ فوربز میگزین نے انہیں سراہتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔A former journalist, information minister and ambassador to the U.S., Sherry Rehman was the first female to hold office as Leader of Opposition in the Senate in 2018 and was appointed Pakistan's Minister of Climate Change in 2022. #ForbesOver50
— ForbesWomen (@ForbesWomen) January 11, 2023
Full list: https://t.co/3ijCBy6cFE pic.twitter.com/N44KWvFHww
فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے، فوربز کی اس فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا نام شامل بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے ایشیا پیسیفک سے 50 برس سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ اپنے شعباجات میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں ، فوربز میگزین کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں ۔ فوربز میگزین نے بتایا کہ کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں ہیں ، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ بھی طے پایا گیا ہے ، شیری رحمان وزیر اطلاعات ، صحافی اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں ، 2018 میں شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں ۔