رحیم یارخان:4شہریوں کی ہلاکت کے بعد ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام

رحیم یارخان:4شہریوں کی ہلاکت کے بعد ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام
کیپشن: رحیم یارخان:4شہریوں کی ہلاکت کے بعد ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک:خان پور تھانہ ظاہر پیر کے علاقے بستی لاشاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 04 نہتے اور معصوم شہریوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ بزدلانہ حملے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلہ میں02 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکو ظاہر پیر میں 04 معصوم افراد کے قتل کے بعد کچہ کی جانب فرار ہو رہے تھے۔رحیم یار خان سرکل پولیس نے ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ 

ڈی پی اورحیم یار خان رضوان گوندل کا کہنا تھا کہ معصوم افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دیا جائیگا۔ رحیم یار خان پولیس کو حملہ آور ڈاکوؤں کے خلاف  مزید کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور امید ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اندھڑ،شر اور کوش گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر ملزمان کا تعاقب اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ 

Watch Live Public News