نیلم منیر کے شوہر کی حقیقت کیا؟  اداکارہ کے دیور  نے بڑا راز فاش کردیا

نیلم منیر کے شوہر کی حقیقت کیا؟  اداکارہ کے دیور  نے بڑا راز فاش کردیا

 (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر  محمد راشد  کا تعلق   پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔

خیال رہے کہ  نئے سال کے آغاز میں   اداکارہ   نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر   وائرل ہوئیں تھیں۔

اداکارہ نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4   ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر گفتگو ہونے لگی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، 2 ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر شادی کرلی‘۔

نیلم منیر کے دیور نے بتایا کہ ’بھائی کی شادی اور  ولیمہ دبئی میں  ہوا جس میں مجھ سمیت فیملی کے چند لوگ شریک ہوئے، سلامی میں بھابھی نیلم  نے مجھے گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جبکہ میں نے سلامی میں بھابھی کو 8 سے 9 لاکھ پاکستانی روپے کا بریسلیٹ گفٹ کیا، بھائی بھابھی کی پاکستان واپسی پر  ایک ولیمہ میانوالی میں بھی منعقد کیا جائے گا‘۔  

اداکارہ کے دیور کا مزید کہنا تھا کہ ‘بھائی اور بھابھی دونوں  کی آمدنی بہت اچھی ہے جبکہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں، ان کی فیملی سے بھی اکثر وبیشتر بات ہوتی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ  اس سے پہلے ایک یوٹیوبر نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے   اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھی۔

یوٹیوبر کا دعویٰ تھا کہ   نیلم منیر کے شوہر  دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں شرطے ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔

Watch Live Public News