عسکری ٹاور جلاو گھیراؤ  کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

عسکری ٹاور جلاو گھیراؤ  کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

(ویب  ڈیسک ) عسکری ٹاور جلاو گھیراؤ  کا کیس میں   یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ  سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے کیس  کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جاکر  کی۔ 

عدالت نے  ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ۔

  عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ۔

بعد ازاں عدالت نے   سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی ۔

Watch Live Public News