لاہورقلندرز نے ڈیرل مچل کے انتخاب کی وجہ بتا دی

 لاہورقلندرز نے ڈیرل مچل کے انتخاب کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک: شاہین آفریدی اور لاہورقلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کی گفتگو، شاہین آفریدی نے کہا  کوشش تھی کہ اچھا پلیئر پک کریں، ہماری ٹیم کو ڈیرل مچل سوٹ کرتا ہے اس لیے اس کا اتنخاب کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 10 کی ڈرافٹنگ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے، نیوزی لینڈ کے   ڈیرل مچل کو لاہور قلندرز نے چُنا، شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ اچھا پلیئر پک کریں، ہماری ٹیم کو ڈیرل مچل سوٹ کرتا ہے اس لیے اس کا اتنخاب کیا ہے، وہ مڈل آرڈر بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کر لیتے ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ  آصف علی کا انتخاب ہمارے مڈل آرڈر کے لئے کافی اچھا ہے۔دو سیزن جیتے جس میں لوکل پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا۔

لاہورقلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران دنیا میں آئی پی ایل کی علاوہ کوئی کرکٹ نہیں ہورہی ہوگئی،اگر یہ ونڈو سوٹ کرتی ہوئی تو پھر آگے اس پر بات چیت ہوگی۔

ہمارے نئے کوچ ڈیرن گوف نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، لاہور قلندرز کے پی ڈی پی سے کافی ٹیلنٹ سامنے آیا،لاہور قلندرز نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی گروم کیا۔

Watch Live Public News