بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 12 جنوری کو ضلع کچھی بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن، سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

 آئی ایس پی آر  کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران اسلحہ گولہ بارود اور بارودی مواد کے ذخائر تباہ کر دیے گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز نے کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن واستحکام کوسبوثاژکرنے کی کوشش ناکام بنانےکے لئے پرعزم ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ، مارے جانے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

Watch Live Public News