سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ  10 سے باہر  ہوگئے، کسی ٹیم نے نہیں لیا

سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ  10 سے باہر  ہوگئے، کسی ٹیم نے نہیں لیا

(ویب ڈیسک )   پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کی ڈرافٹنگ میں  گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کسی بھی فرنچائز نے اپنے ساتھ شامل نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔

ڈرافٹنگ میں  تمام فرنچائزز نے پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹگری میں کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اس کے علاوہ ایمرجنگ کیٹگری میں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

تاہم   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کا اُنکی پرانی فرنچائز سمیت کسی بھی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل   سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا اور موقع دینے پر ٹیم کے مالک، مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Watch Live Public News