ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹک اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں تمام سرکاری اور انتظامی ادارے اب اس نئی خودمختار اتھارٹی کے زیر نگرانی کام کریں گے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ امن کونسل کے قیام سے متعلق حالیہ بیان کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اختیارات مکمل طور پر فلسطینی ٹیکنوکریٹک اتھارٹی کے حوالے کر دیں۔ حازم قاسم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ فیصلہ حتمی اور غیر مبہم ہے، اور اس کا مقصد نئی اتھارٹی کو بلا رکاوٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع دینا ہے۔