ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی اہم معاہدہ طے پاگیا۔ بنگلہ دیش کے طلبا پاکستان میں اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ سو بنگلہ دیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔ پانچ سو طلبا کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے۔
ایچ ای سی کے مطابق طلبا کو انڈر گریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے۔ داخلوں کے لیے بنگلہ دیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔
ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹاکانگ، ڈھاکہ، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان اسکالر شپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔