ویب ڈیسک: اسسٹنٹ پروفیسر جی سی یونیورسٹی لاء ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فوزیہ نسیم کو طالبہ کیجانب سے دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
طلبہ کی جانب سے خاتون پروفیسر اور اٹارنی لاء ڈاکٹر فوزیہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے نوٹس لے لیا۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر اسسٹنٹ پروفیسر نے مقدمہ درج کروایا ۔لا ءکی طالبہ حذیفہ،میاں جاوید،قاسم چیمہ،ملک ارسلان، سمیت جی سی یونیورسٹی کےپانچ طالب علموں کے خلاف گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

طالبہ کو پروفیسر نے سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرنے پر بلوایا تھا۔ طالبہ اپنے ہمراہ دیگر لا کے طلباء کو لے کر گئی اور خاتون پروفیسر کو ہراساں کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔