ویب ڈیسک: پاکستان کسٹمز نے طورخم پراسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، 21 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرلئے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ مشکوک کھیپ کسٹمز اسٹیشن طورخم پر کارگو کی معمول کی جانچ پڑتال کے دوران سامنے آئی، بظاہر خالی گاڑی کو تفصیلی اسکیننگ کے لیے این ایل سی امپورٹ ٹرمینل منتقل کیا گیا۔
اسکین شدہ تصاویر میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں' گاڑی کی مکمل تلاشی کے نتیجے میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
کسٹمز حکام قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مل کر تمام ممکنہ پہلوں پر تحقیقات کر رہے ہیں، ایف بی آر اسمگلنگ و بدعنوانی کے خاتمے اور قومی محصولات کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔