ویب ڈیسک: نوشہرہ عجب باغ چیک پوسٹ پر ایکسائز کی بڑی کارروائی، 5.25 من چرس برآمد،محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
تھانہ ایکسائز مردان کی ٹیم نے گاڑی سے 2 لاکھ 10 ہزار گرام چرس برآمد کر لی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مقدمہ درج کیا گیا۔
کارروائی ایس ایچ او ایکسائز مردان عماد خان کی سربراہی میں کی گئی،سب انسپکٹر لال گل خان اور نفری نے چیک پوسٹ پر اسمگلنگ ناکام بنائی۔
صوبائی وزیر ایکسائز سید فخرجہان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا، منشیات سے پاک معاشرہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔