ویب ڈیسک: پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچ میں امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں ہونے والے وارم اپ میچ میں قومی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 298 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
سمیر منہاس نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے لیکن وہ زخمی ہوجانے کے سبب اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ احمد حسین نے 43 رنز بنائے اور وہ بھی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
امریکا کے بولر اتکرش سری واوستو نمایاں رہے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں, پاکستان کے اسکور کے جواب میں امریکا کی ٹیم 44 ویں اوور میں 2245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ساحل گارگ 75 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
احمد حسین، مومن قمر اور عبدالسبحان نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچز:16 جنوری – پاکستان بمقابلہ انگلینڈ, 19 جنوری – پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ, 22 جنوری – زمبابوے بمقابلہ پاکستان
24 جنوری تا 1 فروری – سپر 6 میچز, 3 فروری – پہلا سیمی فائنل, 4 فروری – دوسرا سیمی فائنل اور 6 فروری – فائنل ہوگا۔