اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے وارتیز ہونے لگے، مثبت شرح 3 اعشاریہ 63 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 590 نئے کیس رپورٹ، مزید 21 افراد ابدی نیند جا سوئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 تک جا پہنچی، 39 ہزار 644 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 ہزار 181 کی حالت تشویشناک ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 21مریض جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں 1 ہزار 590افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 39 ہزار 644 ہو گئی جبکہ کورونا کے 9 لاکھ 14ہزار 605مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں ملک9 لاکھ 76ہزار 867مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال22ہزار 618اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 43790ٹیسٹ کئے گئے ۔