لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس بی میں ماڈل گرل قتل کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے. قتل کی رات مقتولہ نایاب دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مقتولہ نایاب کا اپنے دوستوں سے جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑے کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاوس سے باہر آگئی۔ مقتولہ نایاب نے اس جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پر بتایا ۔ فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب کو ملنے پہنچ گیا ۔سوتیلے بھائی نے مقتولہ نایاب کو مارکیٹ سے آئس کریم کھلائی اور گھر چھوڑ دیا ۔ پولیس نے مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش شروع کردی - پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے روز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا . قتل کی رات مقتولہ کیساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا.
اس سے قبل ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کےنشان بھی پائے گئے۔