پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالےسےبڑی خبرآگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالےسےبڑی خبرآگئی
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالےسےبڑی خبرآگئی

ویب ڈیسک: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 16 تاریخ سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 7 روپے اور 68 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں اضافہ 16 جولائی سے شروع ہو کر آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273.29روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ یکم سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News