بابافریدالدین گنج شکر کا سالانہ عرس، بہشتی دروازہ کھل گیا

بابافریدالدین گنج شکر کا سالانہ عرس، بہشتی دروازہ کھل گیا
کیپشن: The annual Urs of Baba Fariduddin Ganj Shukar, Bahishti Darwaza was opened

ویب ڈیسک:عظیم روحانی بزرگ حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر کے 782 ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عرس کی سب سے بڑی رسم ادا، بہشتی دروازہ کھل گیا۔ جس میں سے زائرین نے گزرنا شروع کردیا ہے۔ بہشتی دروازہ سجادہ نشین مزار شریف دیوان مودود مسعود نے کھولا۔

بہشتی دروازہ کھلتے وقت ملکی سلامتی، خوشحالی و استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بہشتی دروازہ 10 محرم تک کھلا رہے گا۔ جس میں سے تقریباً 9 لاکھ لوگ گزر سکیں گے۔

Watch Live Public News