ویب ڈیسک:جشن آزادی پر مہنگے بجلی بلوں سے آزادی،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کرسکیں گے،500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 10فیصد معاوضے کی ادائیگی پر سولر پینل ملیں گے۔ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اوربلا سود ادائیگی 5 سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی،عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے،مشکل حالات ہیں ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔