کیاعمران خان اور بشریٰ بی بی رہا ہو سکیں گےیانہیں؟بڑی خبر آگئی

کیاعمران خان اور بشریٰ بی بی رہا ہو سکیں گےیانہیں؟بڑی خبر آگئی
کیپشن: کیاعمران خان اور بشریٰ بی بی رہا ہو سکیں گےیانہیں؟بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک:نیب کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے جبکہ نیب کی دوسری ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللہ کی سربراہی میں دوسری ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی،تین رکنی نیب ٹیم اجازت ملنے پر گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئی۔

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی،نیب ٹیم گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئی، نیب ٹیم کے 2اراکین اڈیالہ جیل کے اندر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتاری ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت نکاح کیس میں باعزت بری

قبل ازیں پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9مئی کے تین مقدمات کی تفتیش جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری مانگ لی گئی،پولیس نے انسداددہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی درخواست دائر کی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتار کرنے کی درخواست منظور کرلی،پولیس بانی پی ٹی آئی سے 9مئی کی تفتیش جیل میں ہی کرے گی۔

اے ٹی سی کے جج نے کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلے کے بعداڈیالہ جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

آج کے عدالتی فیصلےکے بعد بھی عمران خان رہا نہیں ہو پائیں گے کیونکہ ان اپیلوں پر فیصلہ آنے سے پہلے ہی لاہور کی انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں عمران خان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد لاہور پولیس نے ان مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

البتہ یہ ضرور ہے کہ عمران خان کی اہلیہ ان اپیلوں کی منظوری کے بعد رہا ہو جائیں گی کیونکہ ان کے خلاف اور ایسا کوئی مقدمہ نہیں ہے جس میں ان کی گرفتاری مطلوب ہو۔

Watch Live Public News