ویب ڈیسک: گجرخان کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر فریقین میں تصادم ، تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا , فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں اور تیزدار آلے سے حملہ کیا .

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
